جہانزیب خان برکی اے آئی جی ویلفئیر پشاور سی پی او سے تبدیل، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور تعینات

جمعرات 21 فروری 2019 20:57

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) صوبہ خیبرپختون خواہ کے نئے آئی جی پی ڈاکٹر نعیم خان نے تجربہ کا ر آفیسر جہانزیب خان برکی کو اے آئی جی ویلفئیر پشاور سی پی او سے تبدیل کرکے ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور تعینات کردیا ہے۔آئی جی پی نعیم خان کے دفتر سے جاری سہونے والے حکم نامہ کے مطابق جہانزیب خان برکی اے آئی جی سی پی او پشاورکو تبدیل کرکے ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور تعینات کردیاگیا ہے۔

جبکہ گریڈ 17کے ڈی ایس پی نثار احمد خان جوکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور کے پوسٹ پر تعینات تھے اس کو فوری طور پر کھڈے لائن لگا دیاگیا ہے۔ زرائع کے مطابق مزکورہ سفارشی رینکر ڈی ایس پی نثار احمد خان ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے زمہ دار پوسٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ کے عہدے کے پوسٹ پر بھی کافی عرصہ سے برا جمان تھے۔

(جاری ہے)

اور انھوں نے سابق آئی جی پی کو بلیک میل کرتے ہوئے سابق آئی جی پی درانی کا دست راست ظاہر کیاتھا۔

تمام سرکاری ادارے نثار احمد خان کی تعیناتی کے مخالف تھے اور وہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے زمہ دار پوسٹ کا ٹاسک دینے میں بھی مکمل طورپر ناکام ہوئے تھے۔نئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی کو سابق دو آئی جی پیز کے دور میں کھڈے لائن لگا دیا گیا تھا۔جہانزیب خان برکی پولیس محکمہ میں نہایت ایماندار اور فرض شناس سنئیر آفیسر سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔

اور کیسز کی انوسٹی گیشن میں مہارت رکھتے ہیں۔جبکہ قبائلی امور کے بھی ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ جہانزیب خان برکی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور تعیناتی پر قبائلی عمائدین نے خیرمقدم کیا ہے ۔قبائلی عمائدین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ملک عرفان الدین برکی کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی پی نے جہانزیب خان برکی کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور تعینات کرکے صوبہ خیبرپختون خواہ اور قبائلی اضلاع کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ جہانزیب برکی قانون سے واقف ہونے کے علاوہ قبائلی امور میں بھی بے پناہ مہارت رکھتے ہیں۔جس کی وجہ سے اجکل کے قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی ۔انھوں نے نئے آئی پی ڈاکٹر نعیم خان کو بھی ان کے عہدے پر مبارک باد دی

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں