جنوبی وزیرستان وانا میں برفباری کی وجہ سے گرے ہوئے کھمبوں کی وجہ سے علاقہ ڈبکوٹ میں دو بچیاں کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں

جمعرات 7 مارچ 2019 15:08

جنوبی وزیرستان وانا میں برفباری کی وجہ سے گرے ہوئے کھمبوں کی وجہ سے علاقہ ڈبکوٹ میں دو بچیاں کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) جنوبی وزیرستان وانا میں برفباری کی وجہ سے گرے ہوئے کھمبوں کی وجہ سے علاقہ ڈبکوٹ میں دو بچیاں کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں اور جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردئیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ اور ٹیسکو حکام کی جانب سے گرنے ہوئے بجلی کے کھمبے تاحال مرمت نہ کرسکے ۔اور ٹوٹی ہوئی تاریں تاحال زمین پرپڑی ہوئی نظر آرہی ہے ۔

واضح رہے کہ چار دن قبل وانا میں طوفانی برفباری ہوگئی تھی جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے مختلف تحصیلوں وانا ،برمل ،شکئی اور توئی خلہ میں بجلی کے کھمبے اور تاریں زمین پر آگرے تھے جو تاحال زمین پر پڑی ہوئی ہیں سڑکیں بھی بند ہوگئے تھے بعض مین شاہراہ کو انتظامیہ نے ٹریکٹر کے ذریعے کھولودئیے اور ساتھ ساتھ وانا کے مختلف علاقوں میں ہلاکتیں بھی ہوچکی تھی جبکہ ہلاکتوں کے متاثرہ خاندان میں گزشتہ روز ڈی سی جنوبی وزیرستان اور اے سی وانا نے چیکس بھی تقسیم کئے گئے لیکن دوسری جانب انتظامیہ اور ٹیسکوحکام گرے ہوئے کھمبے اور تاروں پر تاحال کام شروع نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

رمضان اللہ وزیر ،زین اللہ اور زرجنان و دیگر نے تمام تر ذمہ داری انتظانیہ اور ٹیسکوحکام پر ڈالدیں ۔اس بابت جب اسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے متعلقہ ٹیسکو ایس ڈی او عزت اللہ کو بلایا ہے کل تک انشاء اللہ اس پر کام جاری کی جائیگی نتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ وانا میں عوامی مسائل حل کرنے کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں