ضلع جنوبی وزیرستان ،دوتانی اور احمدزئی وزیرقبائل کے بڑے زیلی شاخ زلی خیل کے مابین جاری لڑائی میں تین افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 16 اگست 2019 17:34

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ضلع جنوبی وزیرستان علاقہ کرکنڑہ کے مقام پر دوتانی اور احمدزئی وزیرقبائل کے بڑے زیلی شاخ زلی خیل کے مابین گزشتہ تین دنوں سے جاری لڑائی میں اب تک تین افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی،زخمیوں میں سے دوافراد توئی خلہ جبکہ پانچ افراد وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق دوتانی قبائل نے محسود اور سپرکائی قبائلی جرگہ کو اختیاردے کر مذاکرات کے لیئے راضی ہوگئے ہیں جبکہ زلی خیل قبائل کے ساتھ مذاکرات تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہناہے کہ کرکنڑہ میں حالات بدستور کشیدہ ہے دونوں فریقین مورچہ زن ہے فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے جاری ہے جس سے مقامی آبادی کے لوگ پچھلے تین دنوں سے گھروں میں محصور ہیں۔ کرکنڑہ سے بنکرمیں بیٹھے ایک شخص نے موبائل فون سے رابط کرتے ہوئے بتایا کہ زلی خیل قبائل کے ساتھ مذکرات جاری ہے اور فائرنگ کاتبادلہ بدستورجاری ہے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں