جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں کالے شیشے والی گاڑی میں آنیوالے نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر نورحنان کو ٹی،بی ہسپتال وانا سے اغوا،کرلیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں کالے شیشے والی گاڑی میں آنیوالے نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر نورحنان کو ٹی،بی ہسپتال وانا سے اغوا،کرلیا ہے،وانا کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع اور ڈاکٹر نورحنان کے بھائی ڈاکٹر مولانا تاج محمد خان نے اس کی تصدیق کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے، کہ ڈاکٹر نورحنان ٹی،بی،ہسپتال وانا میں تعینات تھے،جب وہ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے،کہ مسلح افراد نے ان کو گھیر لیا،اور بندوق کی نوک پر زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے،اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،مقامی انتظامیہ ابتدائی تحقیقات شروع کرکے ڈاکٹر نورحنان کی تلاش شروع کردی ہے،ڈاکٹر نورحنان کو وانا جیسے مصروف شہر سے دن دیہاڑے اغواء کرنے کے واقعہ کے بعد علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے،ڈاکٹر نورحنان سابقہ ایم این مولانا نور محمد کے فرزند ہے،جوکہ اگست 2010 میں جامعہ مسجد وانا میں ایک خودکش حملے میں شہید کردئے گئے،جبکہ اس خودکش حملے میں 34 عام شہری بھی مارے گئے تھے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں