وانا ،مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کے حوالے سے تیسری روز بھی ڈاکٹروں کی تالابند ہڑتال جاری رہی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کے حوالے سے تیسری روز بھی ڈاکٹروں کی تالابند ہڑتال جاری رہی اور ڈاکٹروں نے باقاعدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگادیا۔گزشتہ تین دنوں سے ضلعی ہیڈکواٹروانا میں تمام نجی وسرکاری مراکز بند رہے،مریض رول گئے اور بیشتر مریض ڈی آئی خان،پشاور اورملتان منتقل کردئیے گئے،جب تک مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہیگا ڈاکٹروں نے مزید انتظامیہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کے حوالے سے تیسرے روز (ہفتہ کو) بھی ڈاکٹروں کا تالابند ہڑتال جاری رہی اور ڈاکٹروں نے باقاعدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگادیااحتجاجی کیمپ میں پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے انتظامیہ نے کوششیں تیز کرکے انکی تلاش جاری رکھا ہے،مختلف چیک پوسٹوں پر ایف سی،لیویز اور خاصہ دارفورس کے اہلکارچیکنگ کی جارہی ہے۔

گزشتہ تین روز سے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں تمام نجی وسرکاری کلینکس بند رہیں ڈاکٹر کمیونٹی ہڑتال پر چلے جانے سے مریض رول گئے اور لوگ ر مریضوں کو ڈی آئی خان،پشاور اورملتان منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں نے کہا کہ جب تک مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں