وانا،ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کی نگرانی میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،وانا کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر لیویز اہلکاروں نے کالے شیشے گاڑیوں سے اتاردئیے۔

(جاری ہے)

اے سی وانا امیر نواز نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا نوٹس پہلے ہی جاری کیا تھا اور بلا امتیاز تمام لوگوں کے گاڑیوں کی کالے شیشے اتارینگے۔

تحصیل اور بائی پاس روڈپر بہت سی گاڑیوں کے شیشے لیویز اہلکاروں نے صاف کردئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرآئندہ کسی نے خلاف ورزی کی تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انتظامیہ لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں