جنوبی وزیرستان وانا میں لوکل اسٹینڈیونین کے ڈرائیوروں کا احتجاج،وانا اعظم ورسک شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا

جمعرات 26 ستمبر 2019 18:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) جنوبی وزیرستان وانا میں لوکل اسٹینڈیونین کے ڈرائیوروں کا احتجاج،وانا اعظم ورسک شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اعظم ورسک،انگور اڈہ،رغزئی،شاہ عالم کیلئے بنے ہوئے گاڑیوں کے اسٹینڈ یونین کے ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے اعظم ورسک اور وانا کی اہم شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا، ان کا مطالبہ یہ تھا،کہ ان علاقوں کے لئے جانے والے گاڑیوں کیلئے جو اسٹینڈ مختص کئے گئے ہیں،ان ڈرائیوروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے،کیونکہ ان اسٹینڈز سے ملحقہ روڈ پر کچھ ڈرائیورز حضرات لیویز اور خاصہ دارفورس کی نگرانی میں سواریوں کی گاڑیاں کھڑی کرکے سواریاں بیٹھارہی ہیں،جس کی وجہ سے مقررہ اسٹینڈز تک سواریاں نہیں پہنچ پارہی،وہ ڈرائیورز جو سڑک پر گاڑیوں کو پارک کرکے سواریان بٹھاتی ہیں،ان کی وجہ سے ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور ساتھ میں اسٹینڈ پر کھڑی گاڑیاں متاثر ہورہی ہیں،اس غیرقانونی کام میں لیویز اور خاصہ دارفورس برابر کی شریک ہین،مظاہرے میں شریک ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے،کہ متعلقہ ڈرائیوروں اورلیویز وخاصہ دارفورس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں