وانا ،گرینڈ جرگہ کاٹانک میں جنوبی وزیر ستان کے نام پر قائم تمام دفاتر جوڈیشل کمپلیکس سمیت میرٹ کی بنیاد پر وانا منتقل کر نے کا مطالبہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وانا میں ہونے والے گرینڈ جرگہ نے ٹانک میں جنوبی وزیر ستان کے نام پر قائم تمام دفاتر جوڈیشل کمپلیکس سمیت میرٹ کی بنیاد پر وانا منتقل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کو ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں 9اقوام پر مشتمل احمدزئی وزیرقبائل کا اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز کے ساتھ ایف سی کیمپ وانا میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جرگے میں احمدزئی وزیرقبائل نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ 120 کلومیٹر دور ضلع ٹانک میں جنوبی وزیرستان کے نام پر قائم تمام دفاتر جوڈیشل کمپلیکس سمیت میرٹ کی بنیاد پر وانا منتقل کیے جائیں۔احمدزئی وزیر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت ضلع ٹانک میں قائم دفاتر قبول نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ انضمام ہوچکا ہے پھر کس قانون کے تحت ضلع جنوبی وزیرستان کے دفاتر کو 120 کلومیٹر دور ضلع ٹانک میں قائم کیے جاتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں