وانا ڈبکوٹ کے علاقہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کاقبائلی ملک کے گھر پر حملہ ، گھر کا بیرونی گیٹ اور کار کو کو نقصان پہنچا

پیر 11 نومبر 2019 20:22

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا ڈبکوٹ کے علاقہ میں گزشتہ رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی ملک کے گھر پر بھاری اور اہلکے ہتھیاروں سے حملہ کردیا،ان خود کارہتھیاروں کے استعمال سے گھر کا بیرونی گیٹ اور اندر کھڑی کار کو کو نقصان پہنچا۔قبائلی ملک نورخان خوجل خیل کا کہنا ہے کہ حملہ درمیانی شب اس وقت کیا گیا جب ہم سارے فیملی ممبرز سورہے تھے اور فائرنگ اتنی تیز تھی کہ ہمارے خاندان والوں کے علاوہ اس پاس کی آبادی بھی جاگ اٹھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں تین گرنیڈ بھی استعمال کئے گئے ہیں لیکن گھر کے بیرونی گیٹ اور گاڑی کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم سرکاری ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ملک نورخان خوجل خیل وزیر نے کہا کہ نہ میرا کسی سے ذاتی دشمنی ہے اور نہ کسی کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے قبیلے کی نمائندگی کرتا رہونگا چاہئے جو بھی ہوجائے میں اپنے ملک و قوم کیلئے خدمت کرتا رہونگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان افراد کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ بھی کوئی ایسی حرکت کا جرا ت بھی نہ کرسکے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں