ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کے عوام رمضان المبارک کے مہینے میں بھی وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پروگرامز سے مستفید نہ ہوسکے

پیر 4 مئی 2020 14:41

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کے عوام رمضان المبارک کے مہینے میں بھی وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پروگرامز سے مستفید نہ ہوسکے۔کوروناء وائرس کے خطرات کے پیش نظر لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔آج گیارہ واں روزہ مبارک ہونے کے باوجود وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے کوروناء کی مد میں اعلان شدہ پیکیجز کو غریب اور مستحق افراد کے بجائے منظورنظر افراد کو دیاجاتاہے کیونکہ یہ حکومت کی پرانی روایات ہے جو غریب کے بجائے امیروں کو ترجیحی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں وزیراعظم احساس پروگرام کا وانا ایگری پارک میں انعقاد کیاگیاتھا جس میں ہر مستحق افراد کو 12000روپے کوروناء کی مد میں دینی تھی لیکن ابھی تک کسی کو نہیں ملے۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم احساس پروگرام میں پورے ساوتھ وزیرستان جو 7لاکھ آبادی پر مشتمل ہیں میں سے صرف اور صرف 18افراد چنے گئے ہیں جو افسوسناک ہے۔دوسری جانب اگردیکھا جائے لاک ڈائون کی وجہ سے علاقے میں معاشی صورت حال انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔روزہ دار اشیائے ضروریہ کے لئے دربدر ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔افطاری کے دسترخوان خالی پڑی ہے۔علاقہ مکین نے اعلیٰ حکام سے امداد کی اپیل کی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں