واناپولیس نے تحصیل برمل کے علاقہ انگورآڈہ میں مقامی سول کے دومحرر دوران ڈیوٹی گرفتار کرلئے

منگل 14 جولائی 2020 18:56

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) واناپولیس نے تحصیل برمل کے علاقہ انگورآڈہ میں مقامی سول کے دومحرر دوران ڈیوٹی گرفتار کرلئے جس کی پاداش میں مقامی ضلعی انتظامیہ تحصیلداروں سمیت وانا پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے،دفتری امور سے احتجاجا بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔سب ڈویژن وانا میں اسسٹنٹ کمیشنر کے دفتر سمیت تمام دفاتر بندہوگئے ۔

واضح رہے کہ آج ضلعی ہیڈکوارٹر وانا تحصیل برمل کے علاقہ انگورآڈہ میں دوپولیٹکل محررز نورالامین اور حضرت علی کو دوران ڈیوٹی وانا پولیس نے گرفتار کرکے ٹانک جیل منتقل کردیئے گئے،پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ پولیٹکل محررزکو فاٹاانضمام کے بعد سرکاری محررز نہیں کہے سکتے کیونکہ وہ غیرقانونی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سول انتظامیہ کے سابقہ محررز نے آج وانا ایف سی کمیپ کمپاونڈ میں نورالامین اورحضرت علی کی گرفتاری پر وانا پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہوکر اسسٹنٹ کمیشنرکے دفتر سمیت تمام دفتری امور سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سول انتظامیہ کے تحصیلداروں سمیت تمام محررز نے وانا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی کیمپ میں اویزہ کیے گئے بینرز پر وانا پولیس نامنظور کے نعرے بھی درج تھے۔سابقہ محررزرسول منان کے مطابق وانا پولیس کے اس غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم سرکاری لوگ ہے اور اسسٹنٹ کمیشنروانا امیرنواز کے ہدایت پر مذکورہ پولیٹکل محررز انگورآڈہ گیٹ پر تعنیات کردیے تھے انھوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے دونوں گرفتار محررز ہونے والے محررز کو فوری طورپررہا کیاجائے اور وانا پولیس کے خلاف قانونی کاروائی کیاجائے۔

یاد رہے کہ مذکورہ محررز فاٹاانضمام کے بعد ختم کردیے گئے تھے اسی ہی دن سے اپنے نوکریاں پکی کرنے کے لئے سرپااحتجاج ہے کیونکہ آج محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں