جنوبی وزیرستان کے طالبعلم دانیال محسود نے پاکستان کا نام روشن کردیا

دانیال جیسے شاگردوں کی حوصلہ افزائی اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، عرفان محسود

جمعرات 23 جولائی 2020 23:37

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) جنوبی وزیرستان کے طالبعلم دانیال محسود نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

(جاری ہے)

دانیال محسود نے ایک منٹ میں 78 ہیلی کاپٹر اسپن کر کے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا،ریکارڈ کے مطابق دانیال محسود نے 70 اسپنز کا پرنا ریکارڈ توڑ دیا ۔دانیال کے ٹیوٹر عرفان محسود کے مطابق دانیال جیسے شاگردوں کی حوصلہ افزائی اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عرفان محسود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شاگرد دانیال محسود کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں