جنوبی وزیرستان تحصیل برمل کا علاقہ راغزائی میں سوختی لکڑی کاٹنے اور کوئلہ پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی کیخلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل

ہفتہ 8 اگست 2020 22:24

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) جنوبی وزیرستان تحصیل برمل کا علاقہ راغزائی میں سوختی لکڑی کاٹنے اور کوئلہ پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا،حکومت اور مظاہرین کے درمیان ثالثی کا کردار ادکرنے کیلئے علماء کرام کا وفد سرگرم، احتجاج میں شامل احمدزائی وزیر قبائل کے چاربڑے اقوام حصہ لے رہی ہے جس میں زلی خیل ،توجی خیل ،خوجل خیل اور گنگی خیل شامل ہیں ۔

مطالبات کے حل کیلئے چار قبیلوں نے 40افراد پر مشتمل نمائندہ کمیٹی تشکیل دیدی ،حکومت اور احتجاج کرنے والے قبیلوں کے مابین گزشتہ دو روز سے علماء کرام کا مذاکرات جاری ہیں ۔ اس حوالے سے اقوام کے نمائندہ کمیٹی کے ارکان ملک بوزگل ،ملک نصراللہ،ملک جمعہ خان اور ملک کلیم اللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ثالثی میں شامل علماء کرام اس مسئلے کا کوئی حل ڈوھونڈکر نکالیں گے ۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات حل نہ کئے تو ہم دیگر قبائلی اضلاع سے رابطے کرکے احتجاج کا دائرکار بڑھائینگے ۔نمائندہ کمیٹی ارکان نے بتایاکہ ملک کے دیگر شہروں سے براستہ جنوبی وزیرستان وانا بارڈر اس پار کوئلہ جارہا ہے لیکن اس پر کوئی پابندی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے کارآمد جنگلا ت کی حفاظت ونگرانی ہم خود کرتے ہیں اس سے ہمارا رزق وابسطہ ہیں ہم ایسی جڑی بوٹیوں کو کاٹتے ہیں جو چلغوزے کے درخت اُگنے اور تناور ہونے میں روکاوٹ کا باعث بنتا ہو ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں