وانا، سیکیورٹی فورسزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،2خودکش جیکٹس برآمد

ہفتہ 22 اگست 2020 17:21

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اوروانا کے علاقہ غواخواہ لامن میں 2 خودکش جیکٹس برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر واناکے علاقہ غواخواہ لامن میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ غواخواہ کے علاقہ لمن میں دہشت گردی کا پلانینگ ہے،فورسز نے اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے متعلقہ علاقے کو چاروں طرف سے حصار میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیاجبکہ سرچ آپریشن میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر غواخواہ کے علاقہ لامن میں چھاپہ مارکر 2 خودکش جیکٹس برآمد کرکے ناکارہ بنادیں۔

ایس ڈی پی او انعام کا کہنا ہے،کہ خفیہ اطلاع پر ہم نے سرچ اپریشن کرکے دو جیکٹس برآمد کرلیں ہیںجس سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ،پولیس کا کہنا ہے،کہ علاقے کا امن و امان کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز ملکر علاقے میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں