وانا ،موسم سرما قریب آتے ہی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ،غریب عوام بلبلا اٹھے

جمعہ 11 ستمبر 2020 17:17

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں موسم سرما قریب آتے ہی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ،غریب عوام بلبلہ اٹھے۔عوامی حلقوں نے مقامی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح دکانوں پرنرخنامے اویزہ کرنے کی احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

اشیائے خوردنوش کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے مقامی دکانداروں نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں پٹرول اور ڈیزل بڑھانے کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے دوسری جانب مارکیٹ میںدکانوں کی کرایوں میں بھی مالک مکان نے خود ساختہ اضافہ کیاگیاہے جس کی وجہ سے اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں