جنوبی وزیرستان:کڑمہ شاہراہ کی منظوری پاک فوج کاعظیم کارنامہ ہی:عمائدین

کڑمہ شاہراہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے عین وسط سے گزرتی ہے، درجنوں دیہات کے لاکھوں عوام کوبہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی ،کانی گرم سے افغانستان کو 60کلومیٹرلمبی سڑک درکار ،ادھااے ڈی پی میںپہلے ہی بن چکا ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2020 20:36

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے عین وسط سے گزرنے والی کوٹکئی ،کڑمہ کانی گرم اہم شاہرا کی منظوری پاک فوج کاعظیم کارنامہ ہے ۔جنوبی وزیرستان کی زیادہ تر آبادی اس روڈ سے مستفید ہورہے ہیں۔ اور درجنوں دیہات کے لاکھوں عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو جائیں گے۔ان خیالا کا اظہار کانی گرم کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی ،ملک عبدالقدیر برکی و دیگر عمائدین نے میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ مزکورہ شاہراہ کی توسیع و پختگی کا کام پاک فوج کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے ۔جس کیوجہ سے درجنوں دیہات کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عمر بشیر نے اسمان منزہ بریگڈ کانی گرم میں قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سڑک کی معیار اور کام کی رفتار کا خاص خیال رکھا جاررہا ہے تاکہ مزکورہ شاہراہ جلد از جلد معیار کے مطابق مکمل ہوکر عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود صاحب ، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عمر بشیر سے مطالبہ کیا کہ وہ کانی گرم کے علاقہ سام مارکیٹ سے مغرب کی جانب جانے والی مشتہ تنگڑائی سڑک کی پاک افغان باڈر تک تجارتی شاہراہ بنانے کے لئے بھی اقدامات کریں۔جوکہ سام مارکیٹ سے افغانستان تک تقریبا صرف 60کلومیٹر ہے۔ ادھا سے زیادہ روڈ پہلے اے ڈی پی میںہی بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس شاہراہ سے ایک جانب اس علاقے کے عوام کی پاک افغان باڈر تک رسائی ممکن بن جائے گی تو دوسری جانب پاک فوج کو بھی افغانستان باڈر تک شارٹ شاہراہ بن جائے گی جسے بوقت ضرورت ہر قسم کی ضروریات کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں