جنوبی وزیرستان:تاریخی ٹاؤن کانی گرم کے لئے ٹی ڈی پیز پروگرام کے تحت منظوری شدہ سولر سسٹم سٹریٹ لائٹس منصوبہ تین سال گزرنے کے باؤجودمکمل نہ ہوسکا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:52

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تاریخی ٹاؤن کانی گرم کے لئے ٹی ڈی پیز پروگرام کے تحت منظوری شدہ سولر سسٹم سٹریٹ لائٹس منصوبہ پر تین سال گزرنے کے باؤجود عمل در آمد نہ ہوسکا ۔ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت پولیس اور مقامی قبائل کو سکیورٹی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔

کانی گرم کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کہا کہ کانی گرم کے گلیوں کے لئے 2018ء میں ٹی ڈی پیز پروگرام میںسولرسسٹم سٹریٹ لائٹس کے لئے منصوبے کے ٹینڈر ہوئے ہیں۔جس کے لئے 72لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور فنڈز بھی موجود ہے ۔ مگر تین سال گزرنے کے باؤجود منصوبے کا ایک لائٹ بھی نہیں لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہر کی گلیوں میں پولیس تاریکی کی وجہ سے سکیورٹی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور مقامی قبائل کو بھی سخت مشکلات پیش آرہی ہے ۔انھوں نے کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان محمد یخییٰ اخونزادہ ،ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ خان سے مطالبہ کیا کہ وہ مزکورہ منصوبے کا نوٹس لیں ۔اور سولر سٹریٹ لائٹس جلد از جلد نصب کرنے کے لئے احکامات صادرکریں تاکہ پولیس کو رات کے وقت سکیورٹی میں حائل مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں