وانا فرنٹیئر کور ساؤتھ کے زیر اہتمام''تقریب برائے منتقلی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج‘‘کا انعقاد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:38

وانا۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :وانا فرنٹیئر کور ساؤتھ کے زیر اہتمام''تقریب برائے منتقلی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وانا میں منعقد ہوئی،پروگرام کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد عمر بشیر تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ظہورالحق،کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن یحییٰ اخونزادہ، ڈی سی جنوبی وزیرستان خالد اقبال، کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد وسیم الطاف اور اے سی وانا امیرنوازکے علاوہ قبائلی عمائدین و مشران نے بھی شرکت کیں۔

تقریب کے ابتداء میں ملک اجمل وزیر نے درپیش مشکلات سے آئی جی ایف سی ودیگر حکام کو آگاہ کیااور اپنے مطالبات پیش کئے۔قبائلی ملکانان میں ملک بسم اللہ خان،ملک جمیل، ملک شہریار، ملک یارمحمدوزیر نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد عمر بشیر نے محکمہ تعلیم کو کالج کی منتقلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم معاشرے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے استاد کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا،آنے والے نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے قبائلی عمائدین نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہر مشکل گھڑی میں قبائلی عمائدین نے حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

۔انہوں نے عمائدین کو کالج کی منتقلی پر مبارکباد پیش کردی۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ظہورالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم روشنی ہے جہالت کو ختم کرنے کا واحد راستہ حصول تعلیم ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے آخر میں ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ظہورالحق نے صوبائی حکومت،پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ کا کالج کی منتقلی پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ کالج کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور گرلز کالج کوتمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں