ریاست ایک بار پھر پشتون خواہ وطن میں نسل کشی کی بنیاد پر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرناچاہتی ہے‘ایمل ولی خان

جمعرات 10 جون 2021 14:58

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی وانا نے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی کال پر پشتون خواہ وطن بدامنی ،بھتہ خوری،لینڈ مائنز کے خلاف اور جانی خیل دھرنے کی حمایت میں وانا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینئر رہنما ایاز وزیر ،یاسین وزیر،عابد وزیر اور رمضان وزیر سمیت کثیر تعداد میں پارٹی اراکین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایک بار پھر پشتون خواہ وطن میں نسل کشی کی بنیاد پر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرناچاہتی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے انھوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے جان بوجھ کر وزیرستان میں لینڈ مائنز کی جال بچھائی ہے جس سے روزمرہ کی بنیاد پر 3/2 بچے،مرد اور خواتین جان کی بازی ہار دیتی ہیں یا ہمیشہ کیلئے معزور بن جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ریاست پشتونوں کی نسل کشی پر درپے ہے ایاز وزیر ریاست سے مخاطب ہو کر کہاکہ اپکی گولیاں ختم ہوجائیگی لیکن باچاخان کے سپاہیوں کے سینے یعنی جگر ختم نہیں ہونگے اخر میں عوامی نیشنل پارٹی نے جانی خیل دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جانی خیل واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ دھرنا جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں