وانا‘حکومت کے ناک تلے گائوں کڑیکوٹ ایجوکیشن سمیت زندگی کی تمامتر سہولیات سے محروم

جمعرات 29 جولائی 2021 21:26

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) حکومت کے ناک تلے گائوں کڑیکوٹ ایجوکیشن سمیت زندگی کی تمامتر سہولیات سے محروم ہیں اج کڑیکوٹ ویلفیئر سوسائٹی نے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن سائوتھ وزیرستان کے اعلیٰ اہلکار جنان کوٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول کڑیکوٹ کے اپ گریڈیشن پر بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی نورحسن ، سوسائٹی کے صدر کلیم وزیر ،احمد شیر، نورمحمد اور ارشد ہارون نے 23فروری 2021 سکول ہذا کو ہائرسیکنڈری کا درجہ دیاگیا ہے لیکن بدقسمتی سے ٹاک ایجوکیشن افس کے اعلیٰ افسران نے رشوت لے کر اور ہیرا پھیری کرکے ایک ایسے سکول کی انرولمنٹ پشاور سیکرٹریٹ کو منظوری کے لیے بھیج دیا جس میں چند بچیاں بھی زیرتعلیم ہیں حکومت تحقیقات کرکے اس کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ھائی سکول جنان کوٹ 2015 کو اپ گریڈ ہواتھا کیونکہ مذکورہ سکول میں 450 سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں اانھوں نے کہا کہ جنان کوٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول کا درجہ مراسلے کے مطابق برقرار رکھا جائے اور علاقہ مکین کا دیرینہ مطالبہ حل کیا جائے انھوں نے کہا کہ اگر ہماری جائز مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کرینگے انھوں نے کہا کہ کے پی ٹی ائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا بدقسمتی سے اس اعلانات کے باوجود ہماری بچیاں تعلیم کی زیور سے محروم ہیں جنان کوٹ انتہائی مناسب جگہ پر واقع ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور دور سے بچیاں اتھیں ہیں اخر میں وزیر تعلیم شرم تراکئی، وزیر اعلیٰ کے پی کے ،ڈاریکٹر ایجوکیشن ایم پی اے نصیراللہ وزیر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حل طلب مسلہ کو فوری طورپر حل کیا جائے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں