وانا،انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر کمزور نیٹ ورک کے باعث ایکسپورٹ امپورٹ بند

کسٹم ٹرمینل پر اشیائے خوردنوش ودیگر سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں، سامان خراب ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے کا اندیشہ

بدھ 4 اگست 2021 00:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر کمزور نیٹ ورک کے باعث ایکسپورٹ امپورٹ بند،کسٹم ٹرمینل پر اشیائے خوردنوش ودیگر سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں، سامان خراب ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم ایجنٹس زوبیر، حفیظ اللہ اور انجینئر تاج محمد وزیر نے کہاکہ ون 1MB انٹرنیٹ سے انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل خسارے سے دوچار ہوگیا ہے کسٹم ٹرمینل کے لیے 12 سے لیکر 16 تک MB کی ضرورت ہوتی ہیں لیکن کسٹم کے اعلی حکام کی سست روی کے باعث پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ پر ایکسپورٹ امپورٹ بری طرح متاثر ہو رہاہے انھوں نے کہا کہ دن میں کمزرو نیٹ ورک کی وجہ سے صرف دو جی ڈی بمشکل ہوتی ہیں جوکہ تاجر اور کاروباری حضرات روزمرہ کی بنیاد پر خسارے دوچار ہو رہے ہیں اشیائے خوردنوش ودیگر قیمتی سامان سے بھری درجنوں گاڑیاں کھڑی ہونے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے،آخرمیں انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ کسٹم ٹرمینل پر مضبوط نیٹ ورک کی ضرورت ہے جلد مہیا کریں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں