ضلع جنوبی وزیرستان میں ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں کورونا ایک فیصد سے بھی کم

ہفتہ 14 اگست 2021 00:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان میں ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں کورونا ایک فیصد سے بھی کم ہیں ۔ویکسی نیشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے یکم اگست سے لیکر اب تک مثبت کیسز کی تعداد صرف 2 ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ساو?تھ وزیرستان والی الرحمان نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے حوالے سے جو ٹرینڈ چلاارہاہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے سوائے افراتفری پھیلانے کے۔

انھوں نے کہاکہ ضلع جنوبی وزیرستان ملک کے دیگر اضلاع کی بانسبت بلکل کنٹرول حالات میں ہے کیونکہ ویکسی نیشن اور ٹیسٹوں کا سلسلہ انتہائی خوش اسلوبی سے جاری ہیں انھوں نے کہا کہ یکم اگست سے لیکر اب تک مثبت کیسز کی تعداد 2 ہیں جس میں ایک مریض کا تعلق ضلع ٹانک چدران سے دوسرے کا تعلق سلیمان خیل قبیلہ سے ہے ڈاکٹر والی الرحمان نے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے سے بتایا کہ مفتی محمود ہسپتال میں اب تک ٹوٹل 21 کورونا کے مریض ایڈمیٹ ہوچکے ہیں وہ بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی افراد ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 36اضلاع میں سے جنوبی وزیر ستان سمپل اکٹھا کر نے میں 19واں نمبر پر ہے ذرائع کے مطابق 4کروڑ سے زائد رقم ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوا ہیں جس کا استعمال ازحد ضروری ہے تاکہ غلط اور ہڑپ ہونے سے بچایا جا سکے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے کیا جارہاہے ۔واضع رہے کہ مارچ 2021 سے 12اگست تک کورونا کے 500 مثبت کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن چار افراد جاں جاںبحق ہوگئے ہیں باقی سب کے سب صحتیاب ہوچکے ہیں ۔۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں