وانا ،برمل اعظم ورسک میں 5روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی کی نگرانی میں جاری

جمعرات 2 ستمبر 2021 00:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) ملک بھرکی طرح ضلع جنوبی وزیرستان وانا تحصیل برمل اعظم ورسک میں 5روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی کی نگرانی میں جاری ، جبکہ تحصیل برمل کے علاوہ باقی تحصیلوں میں پولیس نفری نے فوٹو سیشن کرکے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تحصیل برمل کے عوامی حلقوں کیمطابق کہ دہشت گردی کی جنگ یعنی 9/11 کے بعد سب سے خطرناک علاقہ اعظم ورسک تصور ہوا کرتا تھا لیکن اج تھانہ اعظم ورسک کے بہتر کارکردگی کے باعث اج پورے سب ڈویڑن میں اعظم ورسک پرامن علاقہ سمجھا جاتا ہے جوکہ ایس ایچ او ذبیح اللہ کی مرہون منت ہے ۔

ایس ایچ او دبیخ اللہ نے مقامی میڈیا وفد کو بتایا کہ تحصیل برمل اعظم ورسک کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کی مد میں ٹوٹل 17 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کو روزانہ کی بنیاد پر دو/دو سکیورٹی کے اہلکار دے رہا ہوں اور اسکے علاوہ سکیورٹی کی نگرانی خود کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ علاقہ اعظم ورسک پاک افغان سرحد سے منسلک ہیں جو دہشت گردوں کا گھڑ سمجھا جاتا تھا ۔

دوسری جانب ڈی ایچ او سائوتھ وزیرستان ولی الرحمن نے کہا کہ 5روزہ پولیو مہم میں 85677 پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائنگے انھوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لیے 655 موبائل اور 174 ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل کر دی گئی ہیں اور اسکے علاوہ 78 یوسی ایم او، 17 فیکس ، 4 رومینگ اور 6 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل کردی گئی ہیں انھوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود ہونگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں