پاک افغان بارڈر تجارت کے لحاظ سے طورخم اور چمن بارڈر کی طرح گیٹ وے ثابت ہو سکتی ہے‘کسٹم کلکٹر عرفان وحید

جمعہ 10 ستمبر 2021 18:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) پریوینٹیو کسٹم کلکٹر عرفان وحید نے ضلع جنوبی وزیرستان پاک افغان سرحد انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل کا ایک روزہ دورہ کیا ، عرفان واحید نے زیرو پوائنٹ پر ایف سی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی اور گیٹ پر کسٹم سے وابستہ گاڑیوں کی امدو رفت ، وزن اینڈ ڈیکلیریشن کے حوالے سے کسٹم عملے کو بریفنگ بھی دی انھوں نے کسٹم کلیرنس ایجنٹس اور کسٹم حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر تجارت کے لحاظ سے طورخم اور چمن بارڈر کی طرح گیٹ وے ثابت ہو سکتی ہے دوسرے بارڈر کیطرح تما تر سہولیات مہیا کرینگے کسٹم اہلکاروں کی اچھی کارکردگی پر مطمئن رہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کسٹم کلیکٹر شاہد خان اور اے سیف اللہ بھی ہمراہ تھے کسٹم کلیرنس ایجنٹس نے عرفان واحید سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم پوائنٹ پر سست روی کی شکار کمزور نیٹ ورک کی وجہ سے GD کرنے میں انتہائی دقت ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ پینے کی صاف پانی اور بجلی سمیت سہولیات کی کافی فقدان ہے۔کلیکٹر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ جلد اپ کے جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں