ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں گزشتہ تین دنوں سے عوام جائز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج

پیر 27 ستمبر 2021 14:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں گزشتہ تین دنوں سے کرب کوٹ اور تنائی کے مقام پر اپنی جائز مطالبات کے حوالے سے تنائی اور ٹھٹھی ثمرباغ کے عوام سرپا احتجاج ہیں بدقسمتی سے مقامی ضلعی انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

(جاری ہے)

ٹھٹھی ثمرباغ کے عوام کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ 10 ہزار افراد پر مشتمل گاوں ثمرباغ اس. دور جدید میں پختہ سڑک اور موبائل نیٹ ورک سہولیات سے محروم رکھنا عوام احساس محرومی کا شکار ہورہا ہے انھوں نے کہا کہ جب تک ہماری جائز مطالبات کو حل نہیں کیا گیا تب تک دھرنا جارہیگا۔

دوسری جانب تنائی یوتھ آرگنائزیشن نے بھی تنائی ھائی سکول کی فعالی اور مرمت کے حوالے سے دھرنا شروع کر رکھا ہے جبکہ اس بابت علاقے کی مشران نے بھی دھرنا مظاہرین کے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

جنوبی وزیرستان‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments