وانا، خامرنگ میں پولیس کی کارروائی،مورچہ زن فریقین سے مورچہ خالی کروالئے

منگل 5 اکتوبر 2021 21:56

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) تحصیل برمل کے علاقہ خمرنگ میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ،دونوں فریقین چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ مارچہ زن، پولیس کی بروقت کاروائی سے خون ریز تصادم ہونے سے بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس ایچ او دوست محمد اور انچارج ظہور شیر نے میڈیا کو بتایا کہ کئی ہفتوں سے تحصیل برمل خمرانگ میں خوجل خیل قبیلے کی دو گروپوں گل منیر کبیرخیل عرف گبی اورشاخ گیدخیل کے مابین ملکیتی تناعہ چلا ارہا ہیں جس پر دونوں قبیلے نے ایک دوسرے کو چیلنج دیکر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سمیت مورچہ زن ہو گئے تھے ۔

تھانہ رغزائی پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں فریقین سے مورچے خالی کرا لیے گئے اور دونوں فریقین سے کل صبح 10بجے تک مہلت مانگی، اگر کسی فریق کی جانب سے خلاف وزی کی گئی تو قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں