پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر سپیڈ منی کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف

ویباک سسٹم کمزورہونے سے لاکھوں روپے کی سبزی و میواجات خراب ہو نے لگا

جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر سپیڈ منی کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ، ویباک سسٹم کمزورہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کی سبزی و میواجات خراب ہو نے لگیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے تاجر کمیونٹی کے صدر محمد رسول نے کہا کہ کسٹم ٹرمینل میں تعینات عملہ تاجر اور کلیرنس ایجنٹس کو سپیڈ منی کے نام پر دنوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر شیراحمد خٹک جان بوجھ کر انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل میں روڑے اٹکا رہاہے ،کسٹم کی ناکامی پر درپے ہے ۔

دوسری جانب کسٹم کلیئرنس ایجنٹس عصمت اللہ خان نے کہا کہ کسٹم میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی کلیئرنس نہیں ہو رہی جس سے لاکھوں روپے کی سامان خراب ہو رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے سے کسٹم کی ساکھ کو روزمرہ کی بنیاد پر بدنام ہو رہا ہے تاجر برادری اور علاقہ مکین نے کسٹم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر شیراحمد خٹک کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ کسٹم کی ساکھ کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں