پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان نے انٹرنیٹ بندش کے خلاف وانا سکاوٹس کیمپ کے سامنے دھرنا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 15:54

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان نے انٹرنیٹ بندش کے خلاف وانا سکاوٹس کیمپ کے سامنے دھرنا دیدیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ جماعت اسلامی ، وانا سٹوڈنٹس سوسائٹی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے آرکین نے بھی دھرنے میں شریک ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمران مخلص وزیر نے بتایا کہ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں ۔

(جاری ہے)

سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے داخلے آن لائن ہیں ، اور یہاں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹس کے تعلیمی سال ضائع ہوگئے ہیں ، انگوراڈہ باڈرز پر انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ا?مدورفت متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگتے، ہمارے بچوں کے وہی حقوق ہیں جو اسلام آباد میں بیھٹے بچوں کے ہیں۔ ہم ایک ریاست دو دستور کے نظرے کو رد کرتے ہیں ، اور ہمارا دھرنا تب تک جاری رہے گا اور ہم یہاں بیھٹے رہیں گے جب تک انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوتی، اس کے علاوہ انہوں نے کڑی کوٹ موبائل ٹاور کو فنکشنل اور کڑہ پنگہ، ثمرباغ، انگواڈا ، زم چینہ ، خامرنگ اور وانا سٹی میں نئے ٹاورز لگانے کی مانگ کی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں