وانا‘ پولیس چیک پوسٹوں کو ختم کرانے سے عوامی اور تاجر برادری کے مسئلے مسائل بڑھنے لگے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:09

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سب ڈویژن میں ڈی پی او سائووتھ وزیرستان جہانزیب مہمند کے ہدایت پر تحصیل برمل کے علاقے خمرانگ، شولام کے مقام پر پولیس چیک پوسٹوں کو ختم کرانے سے عوامی اور تاجر برادری کے مسئلے مسائل بڑھنے لگے۔

(جاری ہے)

انگور اڈہ اور رغزائی کے عوام اور تاجربرادری نے میڈیا کے سامنے موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ چیک پوسٹوں کو ختم کرانے سے علاقے میں روز بروز مسائل جنم لے رہا ہے اور ساتھ ساتھ چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹر اور تاجر برادری کو انتہائی مشکلات درپیش ہیں اس بابت عوامی حلقوں سمیت تاجر برادری نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ چیک پوسٹوں کو بحال کرکے علاقہ مکین پر رحم فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments