جنوبی وزیرستان وانا 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 2 واردتیں‘ کاروباری شخص سے 38لاکھ لوٹ لیاگیا

منگل 26 اکتوبر 2021 18:39

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) جنوبی وزیرستان وانا 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 2 واردتیں‘ نقاب پوش ڈاکوؤں نے تحصیل برمل کے علاقہ خمرانگ چیک پوسٹ کے قریب کاروباری شخص سے 38 لاکھ اور وانا بائی پ اس پر گودام سے 9 لاکھ چھین کر پختہ روڈ پر سکون سے فیلڈر گاڑی میں فرارہونے کے بعد رفوچکر ھوگئے تازہ ترین اطلاع کیمطابق وانا بائی پاس روڈ پر رات کی تاریکی میں ڈگری کالج کے ساتھ ملحقہ گودام پر بھی ڈاکہ زنی کی وردات میں مالک گودام سے 9 لاکھ کی رقم بندوق کے نوک پر چھینی گئی ہے سب ڈویڑن وانا میں 24 گھنٹے میں مسلحہ نقاب پوشوں کی ڈکیتی پر علاقہ میں خوف ھراس پھیل گیا ہے واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں واحد ایس ایچ او زبیح اللہ جو تحصیل برمل سٹی تھانہ میں تعینات ہے جو پورے تحصیل برمل پر کنٹرول حاصل کرچکا ہے جن سے علاقہ مکین اور مشران انتہائی خوش ہے کیونکہ ایس ایچ او زبیح اللہ کے دور اقتدار میں پچھلے دوسالوں سے نہ ڈاکہ زنی ہوئی ہے اور نہ دوسرے مسائل پیدہ ہو ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے نو تعینات ڈی پی او خانزیب خان مھمند نے ھیڈ کوارٹر وانا کے دورے پر کئی حساس چیک پوسٹیں ختم کر دیئے جس کے بعد سرکش اور وانا سب ڈویڑن میں بدامنی پھیلانے والوں کو موقع فراہم کرنے کے ثمرات کاروباری لوگوں کو ملنا شروع ھوگئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈاکہ زنی سے متاثرہ افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او خانزیب خان مہمند ضلع ٹانک سے ضلع جنوبی وزیرستان روبوٹ سے چلانے کی پاداش میں ڈاکوئوں اور شرپسندوں کو موقع فراہم کرنے میں کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ مطلوبہ ڈی پی او خانزیب خان مہمند سابقہ ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی کی پالیسیوں کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس نے امن کی خرابی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا مقامی مشران ؛ کاروباری حضرات اور تمام مکتب فکر کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کر کے امن قائم کرنے میں پیش پیش تھے لیکن موجودہ ڈی پی او خانزیب خان مہمند ضلع ٹانک سے سب ڈویڑن وانا کے مسائل حل کرنے کی بجائے حالات بگڑنے میں کامیاب ھوگئے متاثرہ افراد نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ ؛ ڈی آئی جی ڈیرہ ڈویڑن سے مطالبہ کیا کہ امن کی بگڑتی صورت حال کا نوٹس لیا جائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں