وانا‘17 کروڑ لاگت سے بنی ہوئی گورنر ماڈل پبلک سکول شکئی پچھلی7 سالوں سے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہوگئی

جمعہ 29 اکتوبر 2021 18:52

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) 17 کروڑ لاگت سے بنی ہوئی گورنر ماڈل پبلک سکول شکئی پچھلی7 سالوں سے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شکئی یوتھ آرگنائزیشن کے صدر حمزہ وزیر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ تحصیل شکئی ادہ پنگہ کے مقام پر مسلم لیگ ن کی حکومت نے گورنر ماڈل پبلک سکول بنایا ہے جس پر 17 کروڑ روپے لاگت ائی ہیں بدقسمتی سے پچھلے 7 سالوں سے حکومت کی نظروں سے اوجھل گئی ہیں جس میں نہ اساتذہ ہے نہ چوکیدار اور نہ کوئی کلاس فور ملازمین ،حمزہ نے بتایا کہ سکول کا بلڈنگ اور فرنیچرز خستہ حالی کی طرف گامزن ہیں انھوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گورنرماڈل پبلک کے تمام تر سٹاف ودیگر ملازمین صرف اور صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہیں تاہم تنخواہیں اور دوسرے مراعات گٹھ جوڑ کی بنیاد پر مالک مکان کو دی جا رہی ہیں ۔

اخرمیں صدر حمزہ نے حکومت وقت سے اپنی نظریں مذکورہ سکول کی طرف مرکوز کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں