وانا،علماء اور قبائل مشران کی جرگہ میٹنگ کے دوران ہینڈ گرنیڈحملہ ،7 افراد زخمی

منگل 16 نومبر 2021 23:20

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) وانا بازار میں بالمقابل ڈی ایچ او آفس علماء اور قبائل مشران کے جرگہ میٹنگ کی دوران ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی آمداد کیلئے ہیڈکوارٹرہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ،تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیا ۔حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں میں شمس الدین ،سلیم ،مولاناسیف الدین ،بلال ،ملک نورزمان جابیر اور مولانا سلطان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطریسے باہر ہیں زخمیوں میں ملک نورزمان کے بیٹے بلال دھماکہ کے باعث انکی ٹانگ ضائع ہوگء ہسپتال میں آسسٹنٹ کمشنر بشیرخان قبائلی مشران اور پولیس کے بھاری نفری موجود تھی ۔قبائلی عمائدین اور علماء کے علاوہ دوسرے زخمیوں کی عیادت کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر آنا شروع ہوگئے جن کو پولیس نے وقتا فواقتا مریضوں کی عیادت کیلئے آنے دیتے تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جو زخمی افراد منتقل کئے جاتے ہیں ان کے ساتھ کیپولیس دستے ڈی آئی خان ضرور جائیں ،دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس جائے وقوع پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں