انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل پر آئے روز ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں اضافہ ہونے سی40 کروڑ روپے ریکوری ہوگئی

بدھ 17 نومبر 2021 18:26

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل پر آئے روز ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں اضافہ ہونے سی40 کروڑ روپے ریکوری ہوگئی ہیں ، سپرڈنٹ شکیل اور عمرنواز کا میڈیا سے گفتگو ،انھوں نے کہا کہ انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل محدود وسائل کے باوجود غلام خان اور خرلاچی کسٹم اسٹیشن سے تجارتی سرگرمیوں میں اگے بڑھ رہی ہیں ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں اضافے سے کاروباری سرگرمیوں اضافے ہونے کے ساتھ ساتھ اکتوبر 2021 سے لیکر 15 نومبر تک 40 کروڑ روپے تک ریکوری ہو چکی ہیں جوکہ محدود وسائل کے باجود نمایاں پیشرفت ہے دوسری جانب ڈپٹی کلیکٹر عمیرزاہد نے بتایا کہ انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل نیک شگون جانب گامزن ہیں انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مزکورہ اسٹیشن میں سہولیات کی انتہائی فقدان ہے نہ انٹرنیٹ سروس ہے نہ بجلی اور نہ پینے کی صاف پانی ہیں جس کی وجہ سے کسٹم عملہ مشکلات سے دوچار ہیں انہوں کہا کہ کسٹم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر ملک دوسرے کسٹم اسٹیشنوں کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں