تحصیلدار وانا کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ ،متعدد غیر رجسٹرڈ عارض نویسوں کے پاس سے غیرقانونی سٹامپ پیپرز برآمد

ہفتہ 20 نومبر 2021 19:24

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان کی ہدایت پر وانا بازار نذیر مارکیٹ اور نادرا افس پر تحصیلدار وانا جاوید افریدی اور خلیفہ امیرحمزہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر متعدد غیر رجسٹرڈ عارض نویسوں کے پاس سے غیرقانونی سٹامپ پیپرز برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

تحصیلدار وانا جاویدطافریدی اور خلیفہ امیرحمزہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ اسٹامپ پیپرز وانا بازار نذیر مارکیٹ میں بغیر لائسنس فروخت ہو رہے تھے جو برآمد کرلئے گئے اور آئندہ کے لیے کسی کو غیرقانونی دھندے میں ملوث پایا گیا تو عبرتناک سزا دی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ غیررجسٹرڈ عارض نویسوں کو نہیں بخشیںگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں