وانا‘پولیس فورس کا کھاد اور چینی مافیا کے خلاف کریک ڈائون‘ ایک ٹرک یوریا کھاد اور 400 قریب غیرقانونی چینی بیگز پکڑی گئی

جمعرات 28 اپریل 2022 00:09

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) تنائی چیک پوسٹ اور انگوراڈہ گیٹ پر ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کے ہدایت پر پولیس فورس کا کھاد اور چینی مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرکے ایک ٹرک یوریا کھاد اور 400 قریب غیرقانونی چینی بیگز پکڑی گئی ہیں ۔انچارج انگوراڈہ زبیح اللہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز انگوراڈہ گیٹ پر چینی مافیا نے ہاتھ ریڑھی کے ذریعے غیرقانونی چینی کو افغانستان سمگل کرتے ہوئے بے نقاب کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انچارج انگوراڈہ زبیح اللہ نے کہاکہ مقامی لوگوں کو چینی ملتی نہیں ہیں اور سنگدل مافیا مہنگے داموں افغانستان سمگل کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ گوداموں میں زخیرہ کررکھی ہیں جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے انھوں نے کہاکہ ڈی پی او کے ہدایت کے مطابق انگوراڈہ گیٹ پر کسی کو غیرقانونی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اٹا، چینی اور یوریا کھاد مافیا کے خلاف کاروایاں کرتے رہینگے ۔دوسری جانب ایس ایچ او قطب خان دوتانی نے تنائی چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی ایک ٹرک پکڑی جس سے سینکڑوں بوریاں کھاد برامد کرلی گئیں ۔ جس پر ڈی پی او خانزیب نے مذکورہ کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں