وانا‘ شہید اے ایس آئی اسلم جاوید کونماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2022 21:34

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2022ء) جنوبی وزیرستان وانا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والا اے ایس آئی اسلم جاوید کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا- نماز جنازہ میں ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان پی ایس پی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خانزیب خان پی ایس اپی نے شہید کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

ڈی ایس پی سرکل جناب اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی نادر خان نے بھی پھولوں کے گلدستے پیش کیے ‘اس کے علاوہ سائوتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پولیس افیسرز سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہیدکو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی گئی اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں