ساؤتھ وزیرستان میں 23مئی سے پولیو مہم شروع ہو گئی

پولیو کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘ڈی پی او

منگل 17 مئی 2022 20:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ضلع ساؤتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب خان مہمند( پی ایس پی) نے اپنی آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،میٹنگ میں مورخہ23۔05۔

(جاری ہے)

2022 کو شروع ہونے والی پولیو مہم کی اہمیت و افادیت کے متعلق خصوصی بریفنگ پیش کی، ڈی پی او میٹنگ پر واضح کیا کہ ضلع سے پولیو خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے پولیو مہم کے ایام پولیس سیکیورٹی اور پولیو ورکرز کیلئے انتہائی حساس ہوتے ہیں مگر ہر بار پولیو مہم کے دوران مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں اور آئیندہ بھی انشاء اللہ فل پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائیگا اور 22 مئی کو ضلع ساؤتھ وزیرستان میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سیکورٹی کے برے میں ہدایت جاری کی،ڈی پی او صاحب نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کو سخت کرنے اور چیکنگ کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی،ڈی پی او صاحب نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور تمام پولنگ اسٹیشن پر چیکنگ اور سیکورٹی کو مضبوط تر بنانے نے کی بھی ہدایت کی،ڈی پی او صاحب نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تمام داخلی و خارجی راستوں اور ناکہ بندیوں پر سخت نگرانی کرنے اور تمام پولیس اہلکاران کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات کی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں