وانا،تاج وزیر اور ملک شیرمحمد کے مخلصانہ کاوش رنگ لے آئی، دو گروپوں میں صلح ،خونریزی کا خطرہ ٹل گیا

منگل 17 مئی 2022 20:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابقہ صوبائی امیدوار تاج وزیر اور ملک شیرمحمد کے مخلصانہ کاوش رنگ لے آئی، خونریزی کا خطرہ ٹل گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل وانا اعظم ورسک روڈ پر واقع گائوں ڈابکوٹ میں ایم پی اے نصیراللہ وزیر گروپ اور سابقہ ڈابکوٹ امن کمیٹی اراکین کے درمیان تنازعہ کامیاب مذاکرات کے بعد فیصلہ کردیا گیا ۔

تاج وزیر، ملک شیرمحمد وزیر، اعظیم خان، صاحب الدین اور پرنسپل نسیم اللہ وزیر نے دن رات محنت کرکے انتہائی کشیدہ تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کردیاگیا جبکہ دونوں فریقین نے متفقہ طور پر مان لیاگیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابقہ ڈبکوٹ امن کمیٹی کے صدر زرجنان خوجل خیل گروپ نے ایم پی اے نصیراللہ کے ماموں کے زمین پر 2کروڑ 40 ہزار روپے نہ دینے کی پاداش میں زمین پر قبضہ کیا تھا جس میں ناکیم خان ، زداعالم خان، غفورالرحمان اور ایات خان شامل ہیں نے کہاکہ ہمارا نصیراللہ کے ماموں پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض پڑی ہیں انکار کی صورت میں زمین پر قبضہ کیاتھا جبکہ کامیاب مذاکرات کے بعد تنازعہ حل ہوگیا اور فریق اول ڈاکٹر کریم اللہ ،امیرالرحمان اور فریق دوئم زارجنان گروپ نے کامیاب مذاکرات پر مذکورہ ثالثان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں