ضلع ساؤتھ وزیرستان تنائی چیک پوسٹ پر پولیس اور کسٹم حکام کی مشترکہ کامیاب کارروائی‘ یوریا کھاد کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بنا دی

جمعرات 19 مئی 2022 23:52

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ضلع ساؤتھ وزیرستان تنائی چیک پوسٹ پر پولیس اور کسٹم حکام کی مشترکہ کامیاب کارروائی سے یوریا کھاد کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بنا دی، 01 گاڑی سے 250 بوریاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوریا کھاد کے خلاف جاری خصوصی مہم کی مناسبت سے ضلع ساؤتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب خانزیب خان(PSP) کی ہدایات کے مطابق پولیس اور کسٹم اہلکاروں نیمشترکہ کاروائی کی پاداش میں پولیس انچارج تنائی چیک پوسٹ قطب خان اور کامران خان نے یوریا کھاد کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنادی گئی پولیس اور کسٹم کیاہلکار تنائی چیک پوسٹ پر موجود تھے، کہ اسی دوران ڈی آئی خان سے لوڈ گاڑی آ رہی تھی،جب گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی سے مجموعی طور پر 250 بوری یوریا کھاد برآمد کر کے محکمہ زراعت کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں