بلدیاتی انتخابات میں کامیاب تحصیل چیئرمین سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

امید ہے منتخب نمائندے اپنے علاقے کیلئے دن رات ایک کرکے ان کی مشکلات حل کر ینگے ، عوام کے کام گھر کی دہلیز پر حل ہونگے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا

پیر 20 جون 2022 22:00

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) بلدیاتی انتخابات میں کامیاب تحصیل چیئرمین سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا۔جنوبی وزیرستان میں تحصیل وانا چئیرمین سمیت 49 وی سی اور این سی چئیرمینز نے حلف اٹھا لیا، حلف اسسٹنٹ کمشنر وانا / ریٹرننگ آفیسر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا سب ڈویژن/ ریٹرننگ آفیسر وانا ڈاکٹر صادق علی نے لے لیا۔

حلف برداری کی تقریب اے سی وانا جرگہ حال میں منعقد ہوئی اس موقع پر نمبر بائی نمبر متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے منتخب نمائندوں سے حلف لے لیا۔حلف لینے والوں میں تحصیل وانا کے نومنتخب چیئرمین مولانا صالح وزیر، 49وی سیز اور این سیز سے منتخب چیئرمینز سمیت یوتھ کونسلرز، کسان کونسلرز ، خواتین اور اقلیتی رہنماء شامل تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں تحصیل وانا چیئرمین سمیت کل 246 منتخب نمائندوں نے حصہ لیا،جس میں اقلیت کے ایک رکن شامل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا/ ریٹرننگ آفیسر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندوں نے حلف اٹھالیا، یہ جنوبی وزیرستان وانا سے تعلق رکھنے والے عوام کیلئے بڑی خوشخبری کی بات ہے کہ یہاں پہلی بار ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلدیاتی انتخابات کی حلف برداری کی تقریب پر امن طریقے سے مکمل ہوئی ۔امید ہے کہ عوامی ووٹ سے منتخب نمائندے اپنے علاقے کیلئے دن رات ایک کرکے ان کی مشکلات حل کر ینگے اور اب عوام کے کام ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہونگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں