شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاراور ایک پولیو ورکر شہید

منگل 28 جون 2022 20:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے میڈیا کوبتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی جہاں پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے 2پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا ہے ،فائرنگ سے ایک کمسن بچہ بھی زخمی ہوا ہے ،شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں