پی ٹی آئی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویہ قابل افسوس ہے

آل قبائلی ٹیچرز ایسوسی ایشن سب ڈویژن وانا کا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخواہ کی بحالی کیلئے احتجاج

منگل 28 جون 2022 20:53

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں بھی آل قبائلی ٹیچرز ایسوسی ایشن سب ڈویژن وانا نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختون خواہ(گیگا) بحال کرنے کے حوالے سے وانا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، ال قبائلی ٹیچرز ایسوسی ایشن سب ڈویڑن وانا کے صدر اور پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول وانا غلام حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت قبائلی سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک پر درپے انھوں نے کہاکہ روشن مستقبل میں اساتذہ ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اچھی قومیں بنانا اساتذہ کی مرہون منت ہیں اساتذہ کی معاشی خوشحالی ملک کی ترقی اور حکومت کا پہیہ چلنے کی مترادف ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت کی سرکاری ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویہ قابل افسوس ہیں صدر عمران نے کہاکہ موجودہ حکومت نے حالیہ کمرتوڑ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ بجٹ میں دیگر اضلاع کے سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیدیا گیا اور کنونس فنڈ کو ڈبل کردیا جبکہ ہاوس رینٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ معاشی قتل عام پر اتر ائے ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل غلام حسن نے کہاکہ اگر ہمارے مذکورہ حل طلب مطالبات کو حل نہ کیا تو آل قبائلی ٹیچرز صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں