عوامی نیشنل پارٹی سب ڈویژن واناکا تھری اور فور جی نیٹ ورک بندش کے خلاف احتجاج

جمعہ 8 جولائی 2022 18:00

ْوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2022ء) عوامی نیشنل پارٹی سب ڈویژن وانا نے 3G4G نیٹ ورک بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی وانا بازار سے ہوتے ہوئے وانا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں نورزمان وزیر، آیاز وزیر، تاج وزیر ، ہمایون وزیر اور یسین وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دو مہینے سے 3G4G انٹرنیٹ سروس نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردگئی ہے جس کی وجہ سے احمدزئی وزیرقبائل، دوتانی، سلیمان اور محسود قبائل اندھیرنگری میں زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں سب ڈویڑن وانا سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ طبقہ ان لائن داخلوں سے محروم ہوگئے ہیں حکومت وقت کو چاہئے کہ وانا میں 3G4G نیٹ فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ مقامی لوگ ان لائن تعلیم حاصل کرنے سے مستفید ہوجائے ۔

(جاری ہے)

ورنہ عید کے بعد احتجاجی دھرنا دینگے۔دوسری جانب ریلی شرکا نے وانا میں امن وامان کی بحالی کے حوالے سے بھی حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ امن وامان بحال کرکے تمام تر اختیارات کو پولیس کے حوالے کریں کیونکہ وزیر قوم مزید ٹارگٹ کلنگ برداشت نہیں کرسکتے ۔آخر میں انھوں نے تحصیل رزڑ کے صدر ایڈوکیٹ اشفاق پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشفاق کے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں