وزیرستان یوتھ فارم کی طرف سے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں تیسرا فخرے وزیرستان ایوارڈ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

پیر 18 جولائی 2022 18:29

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) وزیرستان یوتھ فارم کی طرف سے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں تیسرا فخرے وزیرستان ایوارڈ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین ، علاقے کے مشران ، نوجوانان، علمائے کرام، صحافی برادری کے علاوہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، مختلف شعبہ سے وابستہ لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

وزیرستان یوتھ فورم کے صدر عارف محسود کا کہنا ہے کہ وزیرستان کے لوگوں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کا مقصد ان کے حوصلے بلند کرنا ہے۔ کیونکہ وزیرستان کے لوگ پچھلے کچھ سالوں سے بہت سے مسائل سے دوچار ہوگئے اب وقت آگیا ہے کہ وزیرستان علاقے کو ترقی دی جائے اور نوجوانان اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

عارف محسود کا مزید کہنا تھا کہ عمران مخلص وزیر کو ایوارڈ علاقے میں آمن ؤ آمان کے لئے کوششیں ، کرکنڑہ تنازعہ اور گور گورہ تنازعہ کے حل کرنے اور سیز فائر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ملا ھے ۔

جس کے وہ واقعی حقدار تھا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لوئر وزیرستان جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمران مخلص وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا ایوارڈ وزیرستان کے شہیدوں ، یتیموں ، بیواؤں ، نوجوان نسل ، بزرگوں اور سیاسی ؤ سماجی ورکروں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے علاقے اور ملک کے لئے انگینت قربانیاں دیں ۔

میں وزیرستان کے غیور عوام اور اپنے پوری ٹیم کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ہر فورم اور ہر جگہ ساتھ دے کر ترقی کی بلندیوں پر پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جہاں پر کوئی مسلہ ہو وہ ہمارا مشترک ہے، انشائ اللہ ہم ہر فورم پر ان کے لئے آواز اٹھائنگے۔اس موقع پر تحصیل چئیرمین تاج ملوک شیرپاؤ آیڈوکیٹ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ آگے آئیں اور ہر شعبے میں خدمات انجام دیں تاکہ وزیرستان میں خوشحالی اور ترقی آسکیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں