احمدزئی وزیر قبائلی مشران کا کمانڈنٹ سکائوٹس فورس کیساتھ یوم پاکستان منانے بارے اپر ایف سی کیمپ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد

بھرپور انداز میں منائینگے، یوم پاکستان کے دن پر کسی قسم کی کامپرومائز برداشت نہیں کرینگے،احمدزئی وزیر قبائل کا اعلان

ہفتہ 13 اگست 2022 16:40

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) احمدزئی وزیر قبائلی مشران کا کمانڈنٹ سکائوٹس فورس اویس شمیم کیساتھ یوم پاکستان یعنی 14 اگست منانے کے حوالے سے اپر ایف سی کیمپ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا۔جرگے میں قبائلی مشران ملک راشید ، ملک نصرنصراللہ ، محمد نور، میردل، شامحمود، موسی جان، عبدالصمد، بہادر خان، غزنی، نظرخان ، بسم اللہ خان ، خان زمان ، اسلم خان ، ملک جیلانی ، شیرمحمد ، جمیل ، یوسف خان اور ملک لوئی خان نے شرکت کی۔

جرگہ شرکا سے کمانڈنٹ سکاوٹس فورس اویس شمیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (آج) 14اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جائیگا لیکن بدقسمتی سے اتمانزئی وزیر قبائل نے جاری دھرنے میں سارے قبائلی بلیٹ میں اباد پشتونوں سے اعلان کیاگیا کہ 14 اگست کو بطور سیاہ دن منایا جائیگا انھوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے منایا تو قبائلی روایت کے مطابق بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ نے جرگہ شرکا سے مخاطب ہوکر کہاکہ احمدزئی وزیر قبائل کا 14اگست منانے کے حوالے سے کیا ردعمل ہے جس پر مذکورہ مشران نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 14اگست منانے میں احمدزئی وزیر قبائل بھرپور شرکت کریگی اور دھوم دام سے منائیں گے یوم پاکستان کے دن پر کسی قسم کی کامپرومائز برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ مشران 14اگست منانے پر کسی کی پرواہ نہیں کرتے ، چاہے ہمارے گھر مسمار کیوں نہ ہوجائیں ۔

آخر میں جرگہ شرکاء نے کمانڈنٹ سکاٹس فورس اور سول انتظامیہ سے التجا کی کہ علاقے میں امن وامان کی فضاء بری طرح متاثر ہوچکی ہے جس حوالے سے 14اگست کے بعد فوری طور پر گرینڈ جرگہ طلب کرکے حالیہ مخدوش صورت حال سے نمٹنے کی خاطر مثبت پیشرفت کی جائے تاکہ علاقے میں امن وامان بحال ہو ،آخر میں کمانڈنٹ سکاٹس فورس ساوتھ اویس شمیم نے جرگہ کو یقینی دہانی کرائی اور کہاکہ 14اگست کے بعد فوری طورپر پر امن جرگہ طلب کرونگا ۔انہوں نے کہاکہ 14اگست جوش وخروش سے منایا جائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں