وانا، پی ٹی آئی ٹائیگرز عمران خان کے اعلان کے منتظر ہیں،عابد وزیر رہنماء پی ٹی آئی

جمعہ 24 فروری 2023 18:10

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) ضلع لوئر وزیرستان وانا میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔

(جاری ہے)

سینئر رہنما عابد وزیر اور عمران اللہ وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی ٹائیگرز خان صاحب کے اعلان کے منتظر ہیں ڈی سی اور ڈی پی او سن لو اپ کے جیل کم پڑیگی لیکن پی ٹی ٹائیگرز سینکڑوں کی تعداد میں ہتھکڑیاں پہنے بیٹھے ہیں انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کل ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے کہنے پر جیل بھرو تحریک کی مذاق اڑیا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کی دل ازاری ہوئی ہیں جس نے پری پلان سازش کے تحت کل جیل بھرو تحریک کے نام خان صاحب اور علی امین گنڈاپور کے شڈول کے بغیر پولیس وین بازار لائی گئی تھی انتہائی ناشائستہ حرکت ہے ایسی ناکام اور پیڈ سازش سے ہماری حواصلے پست نہیں ہوتے ہیں ۔

آخر میں عابد وزیر نے کہاکہ انشاء اللہ خان صاحب اور علی امین گنڈاپور کے اعلان کے منتظر ہے سینکڑوں کی تعداد میں رضاکارانہ طور پر جیل جائیںگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں