لوئر وزیرستان ،سرکاری آٹا ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ کاذریعہ معاش بن گیا

مستحق غرباء روٹی کے ایک نوالے کیلئے ترسنے لگے

بدھ 8 مارچ 2023 19:08

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2023ء) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح لوئر وزیرستان میں سرکاری اٹا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ذریعہ معاش بن چکی ہیں ، مستحق غرباء روٹی کے ایک نوالے کے لیے ترس رہے ہیں ، مقامی ضلعی انتظامیہ اور فوڈ انسپکٹر کی ملی بھگت کے باعث بازاروں میں غیرسرکاری محررز اور مافیا ڈیلرز کے ہاتھوں مہنگے داموں چوری چھپکے فروخت کیا جارہاہے جو ناقابل برداشت ہیں ۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وانا میں سرکاری اٹا ضلعی انتظامیہ اور فوڈ انسپکٹر کے ملی بھگت سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مقامی بازاروں میں بوری چینج فارمولے کے ذرئعے کھولے عام فروخت کی جاتی ہیں غربا کی حق تلفی ہورہاہے اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں کرتا انتہائی افسوسناک امر ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ انتظامیہ کے غیرسرکاری محررز اور فوڈ انسپکٹر ضلعی انتظامیہ کے ہدایات پر چوری چھپانے کی خاطر خان اور خوانین کو سرکاری اٹا گھروں تک پہنچا دیتی ہیں لیکن مجال ہے کہ غربا کو اٹا مل جائیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فوڈ انسپکٹر نے ملی بھگت کے باعث وانا بازار میں مافیا طرز ڈیلرز کو سرکاری اٹا دی گئی ہے وہ بھی بوری چیج فارمولے کے تحت فروخت کیاجارہا ہے غربا کے بچے بھوکے ہیں حکومتی ادارے چوری ہونے کی وجہ سے مذکورہ مکروہ دھندے کی روک تھام میں بے بس ہوگئے ہیں اس بابت عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ اٹا چوروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائیں دھندے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر تبدیل کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں