مقامی ضلعی انتظامیہ اور لوئر وزیرستان کی پولیس فورس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام

منگل 28 مارچ 2023 17:59

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) مقامی ضلعی انتظامیہ اور لوئر وزیرستان کے پولیس فورس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام، وانا بازار میں غیریقینی صورت حال عوام پریشان ،ڈی پی او سائوتھ وزیرستان شبیر حسن کے ناکامی کے منہ بولتا ثبوت یہی ہے کہ اس دلخراش اور غیریقینی صورت حال میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھتہ خور چیک پوسٹوں پر نظریں مرکوز کرچکی ہیں وانا بازار میں پولیس فورس نہ ہونے سے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے روزہ دار مشکلات سے دوچار ہوکر کاروبار سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں دوسری جانب مقامی ضلعی انتظامیہ غیرسرکاری پولیٹیکل محررز کے واسطے ڈومیسائل کی مد میں دوتانی اور سلیمان خیل قبیلے کے نام پر افغان شہریوں کو بھاری رشوت کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں مصروف ہوگئے ہیں اور اسطرح پولیس ایس ایچ اوز اور انتظامیہ کے محررز کے تبادلے پر ڈی سی اور ڈی پی او 3 لاکھ سے لیکر 7 لاکھ تک رقم رشوت لیتا ہیں زرائع کے مطابق اس میں سب سے مہنگے چیک پوسٹ تنائی پی سی ، انگورآڈہ ، سٹی تھانہ وانا اور تحصیل توئے خلہ کے ڈومیسائل بنوانے پر 7لاکھ تک ریٹ مقرکی گئی ہیں اس بابت عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مذکورہ افسر کو فوری طور پر تبادلے کی احکامات جاری کریں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں