ضلع لوئرواپر وزیرستان میں پولیو مہم دہشت گردی کے خوف سے مخصوص تحصیلوں میں کی گئی

پیر 17 اپریل 2023 19:39

ضلع لوئرواپر وزیرستان میں پولیو مہم دہشت گردی کے خوف سے مخصوص تحصیلوں میں کی گئی
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2023ء) ضلع لوئر اور اپر وزیرستان میں پولیو مہم دہشت گردی کے خوف سے مخصوص تحصیلوں میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ساوتھ وزیرستان عنایت الرحمان نے کہاکہ ضلع لوئر وزیرستان وانا میں پولیو مہم انتہائی مناسب سکیورٹی میں کی گئی ہے اس بار ضلع لوئر وزیرستان وانا میں 72466 بچے کو پولیو کے قطرے پھیلانا ٹارگٹ ہیں ۔

دوسری جانب باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع لوئر وزیرستان کے بعض علاقوں میں پولیو ٹیموں کو دھمکی امیز کالز محصول ہونے پر تحصیل برمل، شکئی اور تحصیل توئے خلہ میں پولیو مہم نہ ہوسکی اور اس طرح پچھلے کئی مہینوں سے ضلع اپر اور لوئر وزیرستان میں مخدوش اور دہشتگردانہ صورت حال کے پیش نظر پولیو مہم متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع اپر وزیرستان محسود اریا میں بھی پچھلے کئی سالوں سے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشتگردی کے خوف سے پولیو مہم نہیں کی گئی البتہ بعض علاقوں میں فوٹو سیشن کرتے ہوئے پولیو مہم کو خیروعافیت کیساتھ ختم کرنے کا نام دیتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں ۔

اس صورت حال کے پیش نظر ضلع اپر وزیرستان میں ہر پولیو مہم سے تقریبا ایک لاکھ سے زائد 5سال سے کم عمر کے بچے پولیو کے قطرے سے رہ جاتی ہیں محکمہ صحت ٹس سے مس نہیں کرتا، اعلی حکام نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں