جنوبی وزیرستان ایجنسی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں سرسبز پاکستان کے نام سے گرین ریلی کا انعقاد

جمعرات 9 فروری 2017 22:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں سرسبز پاکستان کے نام سے گرین ریلی کا انعقاد ،وزیرستان میں باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکواٹر وانا رستم بازار میں شجرکاری مہم کے سلسے میں سرسبز پاکستان ریلی کا باقاعدہ انعقاد چلغوزے کے پودے لگانے سے کردیا گیا گرین ریلی میں وزیرستان کے قبائلی مشران ،عمائدین اور علماء کرام کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

جن میں محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او عبدالغنی شاہ ،فارسٹر وانا نورسلام وزیر،جنگلات رینجر آفیسر پیر دائود شاہ، ملک بسم اللہ خان یارگل خیل وزیر ،ملک علائو لدین کاکاخیل وزیر ،ملک سنگین توجی خیل وزیر،ملک دوست محمدوزیر،مولانا نیک محمد وزیر اور مولانا تاج محمد وزیر کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ ریلی وانا رستم بازار کی مغرب سے شروع ہوکر مشرق میں اختتمام پذیر ہوگئی گرین ریلی میں شریک لوگوں نے وانا بائی پاس روڈ پر پودے لگاکر باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں پہلا پودا چلغوزے کا لگادیا گیا اس موقع پر عمائدین نے کہا کہ ہم احمد زائی وزیر قبائل نے تہیہ کررکھا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اس سال اتنی کثرت سے شجرکاری کی جائیگی کہ لوگ حیران رہ جائنگے انشاء اللہ زندگی رہی تو آگلے تین چار سال میں وزیرستان سرسبز وشاداب بنے گا اور لوگ گرین پاکستان سے محظوظ ہوتے رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں